ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کراچی سے اسلام آباد منتقلی: پی آئی اے میں بڑی تبدیلیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کے شعبہ فنانس اور سپلائی چین کو اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور 20 افسران کی کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کی انتظامیہ نے ادارے کے اہم شعبوں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا۔

ابتدائی مرحلے میں شعبہ فنانس اور سپلائی چین کے متعدد افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے چیف ایچ آر افسر کی منظوری کے بعد افسران کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

فنانس شعبے کے جنرل منیجر (GM) سمیت گروپ 7 تک کے 20 افسران کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شعبہ سپلائی چین کے جی ایم سمیت 6 افسران کے تبادلے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 مئی تک لازمی طور پر اسلام آباد میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں اور رپورٹ کریں۔

پی آئی اے چیف ایچ آر افسر نے اس حوالے سے تمام افسران کو اعتماد میں بھی لیا ہے۔

منتقلی کے عمل کو سہل بنانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی الاؤنسز کا بھی اعلان کیا ہے ، اسلام آباد منتقلی پر جنرل منیجر سطح کے افسران کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک الاؤنس دیا جائے گا جبکہ 7 اور 8 گروپس سے تعلق رکھنے والے افسران کو ایک لاکھ روپے بطور شفٹنگ الاؤنس دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کی کراچی سے منتقلی کا معاملہ کافی عرصے سے زیرِ بحث تھا، جس پر اب عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں