ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

مہنگا جیٹ فیول: پی آئی اے کے بڑے فیصلے، اہم بین الاقوامی روٹس پر آپریشن معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے نے بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اپنے کئی اہم بین الاقوامی روٹس پر آپریشن عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا‌۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر پی آئی اے نے اپنے مالی نقصانات کو کم کرنے کے لیے ایک نیا ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافے کے بعد اب کچھ سخت فیصلے ناگزیر ہو گئے ہیں۔

پی آئی اے نے اپنے کئی اہم بین الاقوامی روٹس پر آپریشن عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بیجنگ کے لیے پروازیں 11 اپریل اور کوالالمپور کے لیے 14 اپریل سے معطل کر دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے علاوہ تمام خلیجی ممالک کے لیے آپریشن اپریل کے آخر تک معطل رہے گا جبکہ متحدہ عرب امارات کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد کو کم کر کے صرف 16 تک محدود کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے تمام اقسام کے ڈسکاؤنٹس فوری طور پر ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اب صرف بچوں اور نوزائیدہ بچوں کو کرایوں میں رعایت حاصل رہے گی، جبکہ دیگر تمام مسافروں کو مکمل کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں کا سارا بوجھ مسافروں پر نہیں ڈالا جا سکتا، اس لیے اخراجات پر قابو پانے کے لیے یہ سخت انتظامی فیصلے لیے گئے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ جیسے ہی بین الاقوامی سطح پر فیول کی قیمتیں معمول پر آئیں گی، تمام متاثرہ روٹس کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا، ایئر لائن اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا انتظار کر رہی ہے تاکہ آپریشنز کو دوبارہ منافع بخش بنایا جا سکے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں