کراچی: پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا، رعایت یکم فروری سے 10 مارچ اور یکم مئی سے 15 مئی کے درمیان دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس پیشکش کا مقصد مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔
مسافر 10 فروری 2026 تک بکنگ کروا سکتے ہیں، رعایت یکم فروری سے 10 مارچ اور یکم مئی سے 15 مئی کے درمیان دستیاب ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر اپنی بکنگ سرکاری دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا مستند ٹریول ایجنٹس کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔
پی آئی اے نے کہا ہے کہ مسافروں کو اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


