کراچی : حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے سینیٹرز کا پی آئی اے کے ڈرائیورز کو اپنے گھرپر ڈیوٹی کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مال مفت دل بے رحم کے مصداق اربوں روپے کے خسارے سے دوچار قومی ائیر لائن کے ڈرائیورز سینیٹرز کے گھروں میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دے دے رہے ہیں۔
میاں صاحب کی کابینہ بھی صاحب بن گئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے موٹرٹرانسپورٹ کے 3 ڈرائیورز لیگی سینیٹر نہال ہاشمی کی رہائش گاہ پرڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔
مذکورہ تینوں ڈرائیوروں کو تنخواہ پی آئی اے کے اکاؤنٹ سے ادا کی جارہی ہے، ایک ڈرائیور سینیٹرنہال ہاشمی کے اہل خانہ سے تلخ کلامی کے بعد واپس پی آئی اے بھیج دیا گیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ ڈرائیوروں کی نہال ھاشمی کے گھر پر ڈیوٹی کی اجازت اعلیٰ سطح نے دی ہے۔