بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پی آئی اے کو8ماہ کے دوران24ارب روپے سے زائد کا خسارہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ادارے کو اربوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، ادارے کو 8 ماہ کے دوران آپریٹنگ لاس24ارب روپے سے زائد رہا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ہی اربوں روپے خسارے سے دو چار اور مختلف اداروں کے نادہندہ قومی ادارے پی آئی اے کو ناقص حکمت عملی کے باعث آٹھ ماہ میں مجموعی طور پر35ارب 34 کروڑ سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے اگست2017 میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور دعوے کیے تھے کہ ادارے کو نقصان سے نکالیں گے، موجودہ انتظامیہ کی ناتجربے کاری کے باعث ادارے کے خسارے کی اڑان میں مزید اضافہ ہوا۔

اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ستمبر2017 میں دو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اکتوبر میں نقصان کا اضافہ ہوکر چار ارب روپے سے تجاوز کرگیا، نومبر میں خسارہ چار ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے جہاز کی دم پر قومی پرچم ہٹا کر مارخور کا اسٹیکر، پچاس ہزار ڈالر کے اخراجات

دسمبر میں خسارہ پانچ ارب روپے سے زائد ہوگیا، جنوری 2018 میں خسارہ چار ارب پچیس کروڑ سے زائد رہا، فروری میں چار ارب 63 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، مارچ کا مہینہ بھی پی آئی اے کیلئے نقصان کا باعث رہا،6 ارب 16کروڑ کا نقصان ہوا، اپریل میں پی آئی اے کو چار ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: لاکھوں روپے لاگت سے تیار پی آئی اے جہاز کی کلر اسکیم خراب ہوگئی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں