The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے درجنوں ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری

کراچی : پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے درجنوں ملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملازمین کوکراچی،اسلام آباد ،لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اےشعبہ انجینئرنگ کے درجنوں ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ، تبادلہ ہونے والوں میں آفیسرانجینئرنگ،ائرکرافٹ انجینئر،سینئر ٹیکنیشنز شامل ہیں۔

انجینئرنگ ملازمین کوکراچی،اسلام آباد ،لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے اور ملازمین کو18 جنوری تک تبادلےکی جگہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کوسفرکیلئے، اہل خانہ کےساتھ یکطرفہ فضائی ٹکٹس جاری کئے جائیں گے، ملازمین کےتبادلے ری لوکیشن کے تحت کئے گئے ہیں۔

خیال رہے پی آئی اے کی جانب سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (وی ایس ایس) کی درخواستوں کی وصولی کی معیاد بھی ختم ہوگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ ابتدائی گنتی کے مطابق2000 ملازمین نے علیحدگی کا انتخاب کیا جبکہ ایک ہزار ملازمین کو ریلیز کے خطوط بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ اسکیم جس کو7 دسمبر 2020 کو دو ہفتوں کی معیاد کیلئے پیش کیا گیا تھا کی آخری تاریخ پہلے 22دسمبر تھی مگر ملازمین کے اصرار پر پہلے 28 دسمبر اور پھر 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں