کراچی (06 نومبر 2025): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث قومی ایئر لائن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید مشکلات کا شکار ہے، کراچی سے لاہور جانے والی بیش تر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اور دنیا بھر میں فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہے۔
پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 منسوخ کر دی گئی، جس کی وجہ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی جانب سے ہنگامہ آرائی بھی کی گئی۔
پی آئی اے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ اور انتظامیہ کے درمیان جاری ڈیڈ لاک کے باعث قومی ایئرلائن کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئر کرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیش کش بھی کی تھی، اور قومی ایئر لائن کی جانب سے انجینئرز کو معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے ایئر کرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیش کر دی، ذرائع
قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے انجینئرز کو انتہائی ضروری پروازوں کے طیاروں کی کلیئرنس کی درخواست کی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ انجینئرز نے قومی ایئر لائن کو ضروری پروازوں کی کلیئرنس کی یقین دہانی کرا دی تھی۔


