The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے میں‌ جعلی ڈگریوں‌ پر بھرتیاں، دو افسران گرفتار

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں جعلی ڈگریوں پر ملازمین کو بھرتی کروانے والے دو افسران کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات کیں جس میں اب بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر رؤف شیخ کارپوریٹ ایف آئی اے کرائم سرکل کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں پی آئی اے کے دو افسران کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد شیر اقبال اور محمد آصف کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کا مقدمہ درج، گرفتاریاں شروع

کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ تحقیقات میں سابق ڈائریکٹر ایچ آرپی آئی اے راشد احمد، اسسٹنٹ مینیجر فہدعلی، سینئر ٹیکنیشن محمدزبیرکے نام بھی سامنے آئے، یہ تمام افرادکےخلاف جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے میں ملازمین کو بھرتی کرواتے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر رؤف شیخ کے مطابق زبیر، شیراقبال، محمد آصف جعلی ڈگریوں پر سینئرٹیکنیشن بھرتی ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں