بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی سفارتخانے نےسعودی عرب سے پی آئی اے کی  خصوصی پروازوں کے زریعے   اسلام آباد،لاہور،پشاور،فیصل آباد اور ملتان آنے والے مسافروں کیلئے کرایہ فکس کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، پاکستانی سفارتخانے نے پی آئی اے سےسفر کرنے والوں کےلیےنئی پالیسی کا اعلان کردیا۔

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق حکومت کی جانب سےسعودی عرب سے اسلام آباد،لاہور،پشاور،فیصل آباد اورملتان آنےوالے مسافروں کیلئےکرایہ فکس کر دیاگیا ہے، سعودی عرب سے پاکستان اکنامی کلاس کاکرایہ ایک ہزار 861 ریال جبکہ اکنامی پلس کیلئے 2 ہزار 182 ریال مقرر کردیا ہے۔

ٹکٹ کے لئے سفارتخانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے،مسافر پی آئی اے آفس، مجاز ٹریول ایجنٹس یا پی آئی اے کی ویب سائٹ سے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اگر کسی ٹریول ایجنٹ نے فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے سعودی عرب اور دنیا کے دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلا جا رہی ہیں، نائب سعودی وزیر نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل ’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں