جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

پی آئی اے کی عازمین کو لے جانے والی پرواز اچانک منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی عازمین کو لے جانے والی پرواز اچانک منسوخ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ملتان سے جدہ جانیوالی پروازپی کے739 کو اچانک منسوخ کردیا ہے، اور عازمین کو ملتان ائیرپورٹ کی بجائے اپنےخرچ پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ طعام و قیام کا بندوبست بھی خود کرنے کا کہا ہے۔

پی آئی اے نے عازمین کو ملتان سے لاہور سفری اخراجات ادا کرنے کی بجائے ٹکٹ مہنگا کردیا ہے۔

عازمین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کرائے سے کہیں زیادہ مہنگی ٹکٹ فروخت کی گئی ہے، حکومت نے زیادہ سے زیادہ کرایہ 2 لاکھ 20 روپے مقرر کیا تھا، جبکہ پی آئی اے نے عازمین کو ٹکٹ 2 لاکھ 53 ہزار میں فروخت کیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں