تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی آئی اے : جدہ میں پھنسے پاکستانیوں کا ایک دن میں 6 بار شیڈول تبدیل

باکمال لوگ اور لاجواب سروس کی دعویدار قومی ایئر لائن اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، جدہ میں گزشتہ دو روز سے پھنسے پاکستانی اذیت سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی چھٹی مرتبہ نیا ٹائم شیڈول دے دیا گیا، 10جنوری کو روانہ ہونے والی پرواز پی کے 860 اب 12جنوری کو صبح چھ بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے860 نے10 جنوری کی رات 9.30پر روانہ ہونا تھا، لیکن اب پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی چھٹی مرتبہ نیا ٹائم شیڈول دے دیا۔

پاکستان آنے والے مسافروں کے ائیرپورٹ پر پہنچنے پر نیا ٹائم 23.55دیا گیا، اس کے بعد پرواز روانہ ہونے سے چند گھنٹے قبل پھر پرواز کا نیا ٹائم دیا گیا، نئے وقت کے مطابق پرواز نے 11جنوری کی صبح۔6.55 پر روانہ ہونا تھا۔

پرواز روانہ ہونے سے قبل تیسری مرتبہ پھر ٹائم تبدیل کیا گیا اور مسافروں کو نیا وقت 11جنوری دن7.40 پر بتایا گیا۔ اس کے بعد پرواز روانہ ہونے سے قبل ہی مسافروں کو چوتھی مرتبہ وقت دیا گیا۔

نئے شیڈول کے مطابق اب پرواز 11جنوری دن 13.25 پر روانہ ہوں گی، روانگی سے قبل پرواز پی کے860 کا شیڈول پھر تبدیل کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اب پرواز شام سات بجے جدہ سے روانہ ہوگی۔

اس کے بعد شام 7بجے مسافروں کو رات 12بجے کے بعد روانہ ہونے کا شیڈول دے دیا گیا، پی کے 860کے مسافروں کو اب کرم ہوٹل سے ائیرپورٹ جانے کیلئے تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس تمام صورتحال میں پی آئی اے کے متعلقہ حکام کاؤنٹرز سے مکمل غائب ہوچکے ہیں، مسافر گزشتہ دو دنوں سے حج ٹرمینل کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

Comments

- Advertisement -