ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

پی آئی اے کی پرواز عمرہ زائرین کو چھوڑ کر روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو بھی نہیں بخشا۔

قومی ایئرلائن عمرہ زائرین کو چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔ کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 میں اووربکنگ کے باعث عمرہ زائرین حجازِ مقدس روانہ نہ ہو سکے۔

پرواز اووربکنگ کی وجہ سے ایک درجن سے زائد عمرہ زائرین کو چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔ پرواز نہ ملنے پر عمرہ زائرین ایئرپورٹ پر ہی رلُ گئے۔

عملے کی جانب سے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر متاثرین نے پی آئی اے کے خلاف احتجاج کیا اور جلدازجلد دوسری پرواز سے جدہ روانگی کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے معاملے پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں