ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے طیارے کے اڑان بھرنے سے قبل ہی نوزویل کے بریک جام ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسلام آباد سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارہ کے اچانک نوزویل کے بریک جام ہوگئے، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز PK-309 میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ طیارہ اڑان بھرنے کے لیے رن وے پر تھا کہ نوزویل کے بریک جام ہوگئے، جس پر کپتان نے فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے طیارے کو واپس پارکنگ اور بورڈنگ برج پر لے آیا۔

مسافروں کو جہاز سے اتار کر لاونج میں منتقل کر دیا گیا اور انجینئرز کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا۔

طیارے کی روانگی میں تقریباً چار گھنٹے کی تاخیر کے باعث مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج بھی کیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق ایئربس 320 ساختہ طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے اور طیارہ کلیئر ہونے کے بعد کراچی کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں