کراچی : پی آئی اے کی کراچی سے سکھرجانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی، طیارے میں وزیر بلدیات ناصر شاہ سمیت دیگر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز PK-536 میں اڑان کے تقریباً 17 منٹ بعد اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
جس پر کپتان نے فوری طور پر اے ٹی سی کو صورتحال سے آگاہ کیا اور طیارے کی واپسی کا فیصلہ کیا۔
پرواز میں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر موجود تھے۔
پی آئی اے حکام نے بتایا کہ اے ٹی آر طیارے میں پیدا ہونے والی خرابی سے متعلق مسافروں کو بروقت آگاہ کر دیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تکنیکی مسئلے کے باعث پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
وزیر بلدیات ناصر شاہ کو سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی، تاہم پرواز منسوخ ہونے کے بعد وہ طیارے سے اتر کرکراچی ایئرپورٹ سے واپس چلے گئے۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


