جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پی آئی اے کا ایک اور ‘کارنامہ’ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لاجواب لوگوں کی باکمال ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ، پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پرچھوڑ آئی۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار ہے، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کا سامان چھوڑ آنا معمول بن گیا ہے۔

جدہ سے کراچی آنیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز60 سے زائدمسافروں کا سامان جدہ میں ہی چھوڑ آئی۔

- Advertisement -

مسافر کراچی ایئرپورٹ پر سامان کیلئے پریشان ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر مسافروں کے سامان کے حوالے سے بتایا گیا، جدہ ایئرپورٹ پر پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے آئی۔

مزید پڑھیں : مسافروں کو پریشان کرنے کی پی آئی اے کی روایت برقرار

دریں اثنا قومی ایئرلائن ترجمان نے بتایا بعض مسافروں کا سامان جہاز میں گنجائش نہ ہونے پرلوڈ نہ ہوسکا، مسافروں کا سامان اگلی پروازسے پہنچایا جائے گا۔

اس سے قبل 2020 میں بھی قومی ائیر لائن پی آئی کی پرواز پی کے212 دبئی سے اسلام آباد پہنچی تو مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی تھی۔

جس کے باعث بیس سے زائد مسافروں کا سامان اسلام آباد نہیں پہنچ سکا تھا، اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے کی مبینہ غفلت پر دبئی سے آنے والے مسافروں نے احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے سعودی عرب پروازوں کے مسافروں کا سامان چھوڑنا قومی ایئرلائن کو مہنگا پڑ گیا تھا ، سعودی عرب کی گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس نے 72 ہزار ریال جرمانہ عائد کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں