کراچی : ایف آئی اے نے پی آئی اے کے فلائٹ منیجر کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے پی آئی اے میں بدعنوان افسران کے خلاف تحقیقات کے ساتھ ساتھ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے کے منیجر شیڈولنگ فلائٹ سروسز خالد امین کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ہفتے کے روز ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھا۔
ایف آئی اے نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈیفنس میں اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی، واضح رہے کہ خالد امین پر انسانی جان بچانے والی ادویات کی اسمگلنگ کا بھی الزام ہے۔