پیر, جون 8, 2026
اشتہار

مسافروں کے لیے بری خبر، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن شدید طور پر متاثر ہونا شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے، اور پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی دو طرفہ 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او سے طیاروں کا ایندھن ملنے میں مشکلات کی وجہ سے کراچی سے تربت، بہالپور، فیصل آباد، اسلام آباد، اور لاہور کی دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں، کراچی سے سکھر کی پرواز بھی منسوخ کی گئی۔

کراچی سے مسقط کی بھی دو طرفہ پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، فنڈز کی قلت کی وجہ سے پی آئی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہ ہو سکی، اس صورت حال میں قومی ایئر لائن نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کر دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سے ادارہ رابطے میں ہے، جیسے ہی فنڈز ملیں گے تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں