The news is by your side.

پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال، 117پروازیں اڑان بھریں گی

کراچی: پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ختم ہونے سے ملک بھرمیں قومی ایئرلائن کا فضائی آپریشن معمول پرآگیا، آج 117 پروازیں اڑان بھریں گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کا گزشتہ ایک ہفتے سے معطل فلائٹ آپریشن آج بالاخرمکمل طریقے سے بحال ہورہا ہے۔

پی آئی اے کےجنرل مینجر پبلک افئیرز کے مطابق پی آئی اے کی کل 117 پروازیں آج اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوں گی جن میں 75 ملکی جبکہ 43 بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔

نجکاری کے خلاف گزشتہ آٹھ دن سے جاری اس ہڑتال کے سبب قومی ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ کراچی میں ادارے کے تین ملازمین بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ہڑتال مشروط طورپرختم کی گئی ہے اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی اورحکومت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے لئے لاہورروانہ ہوگیا ہے، وفد کی قیادت کیپٹن سہیل بلوچ کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں