پی آئی اے نے کینیڈا کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کے معاملے پر مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
پی آئی اے نے پاکستان سے کینیڈا کا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر 27 ستمبر تک بند کر دیا ہے۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ان کی بک پروازوں پر مستقبل میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے مسافر مزید معلومات کیلئے کال سینٹرز سے رجوع کریں۔
پی آئی اے کی پروازیں طیاروں کے گراؤنڈ ہونے اور پرزہ جات کی عدم فراہمی پر معطل کی گئی ہیں۔
معطل پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہونا تھیں۔
مسافر کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو کی 16 ستمبر کی پرواز 7 اکتوبر کو کردی گئی ہے، پرواز معطلی کے باعث اپنی ملازمت پر بروقت نہیں پہنچ سکوں گا۔
علاوہ ازیں طیاروں کی کمی کے باعث قومی ایئرلائن کی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


