پیر, جون 15, 2026
اشتہار

پی آئی اے کا طیارہ راستہ بھٹک گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کا طیارہ راستہ بھٹک گیا تاہم ایئرٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سےبچالیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے سکھر جانیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے  536 راستے سےبھٹک گئی تاہم ایئرٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سےبچالیا۔

اڑان بھرنے کے بعد اے ٹی آر طیارے کا نیوی گیشن سسٹم خراب ہوگیا تھا ، طیارہ دوسرے روٹ پر جا رہا تھا کہ ایئرٹریفک کنٹرولر نے کپتان کووارننگ دی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو بتایا آپ راستہ بھٹک گئےہو، جس پر کپتان نےایئرٹریفک کنٹرولرکوبتایاطیارےکانیوی گیشن سسٹم خراب ہوگیا ہے۔

جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی رہنمائی سے طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں