The news is by your side.

Advertisement

اہم شخصیات کو سکھر اتارنے کے لئے پی آئی اے کی پرواز کا روٹ تبدیل

اسلام آباد : باکمال لوگ لاجواب انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، اہم شخصیات کو سکھر اتارنے کے لئے پروا ز کا اچانک روٹ تبدیل کردیا گیا، جس کے باعث پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹہ تاخیر رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے براہ راست اسلام آباد کی پرواز کے روٹ تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد مسافروں نے شدید احتجاج کیا، زرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے368براہ راست اسلام آباد جانے کے بجائے سکھراتار دی۔

پرواز میں خورشیدشاہ اور منظور وسان سوار تھے، انھیں اتارا اور منسوخ کی گئی پرواز کے پچیس مسافروں کو سوار کیا اور پھراسلام آباد روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق پی کے 368براہ راست کراچی سے اسلام آباد جاتی ہے، روٹ تبدیل کرنے کے اعلان پر مسافروں نے طیارے میں شدید احتجاج اور شورشرابہ کیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹکٹ براہ راست اسلام آباد کیلئے خریدا ہے، ہم نے سکھر نہیں جانا طیارے کی سکھر اترنے پر مزید تاخیر ہوگی، بعض مسافروں کو انتہائی ضروری کام سے اسلام آباد جانا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں