تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی : پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کرغائب

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا فضائی میزبان (فلائٹ اسٹیورڈ) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کا وقار احمد جدون نامی فلائٹ اسٹیورڈ (فضائی میزبان) اس ہوٹل سے غائب ہوا جہاں وہ ٹھہرا ہوا تھا۔

اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اس وقت سامنے آئی جب ایئرلائن کے سینئر اسٹاف نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، فلائٹ اسٹیورڈ وقار دیگر عملے کے ساتھ ہوٹل میں رہائش پزیر تھا۔

فضائی میزبان کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر نہ پہنچنے سے ہوا، وقار جدون کو23 جنوری کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر بطور فلائٹ اسٹیورڈ ڈیوٹی انجام دینا تھی۔

فضائی میزبان کی عدم موجودگی کے بارے میں ائیرلائن ہیڈ آفس حکام کو آگاہ کردیا گیا، ٹورنٹو میں پی آئی اے حکام نے وقار جدون کی گمشدگی بارے میں مقامی حکام کو بھی اطلاع دے دی۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ فضائی میزبان مبینہ طور پر امیگریشن حصول کی غرض سے غائب ہوا ہے، اس سے قبل بھی پی آئی اے فضائی عملے کے ارکان ٹورنٹو پہنچ کر امیگریشن کے لئے ہوٹل سے غائب ہوچکے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پولیس رپورٹ کے بعد وقار جدون کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے، وقار جدون کے واجبات ضبتگی کے ساتھ اسے ملازمت سے بھی برخاست کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں