The news is by your side.

Advertisement

پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ

کراچی: مانچسٹر سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پرواز منسوخ کر دی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 9702 نے آج رات 8 بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا ‏تھا تاہم اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پرواز منسوخی سے متعلق مسافروں کو فون کےذریعےمطلع کر دیا گیا ہے اور ‏پرواز کے نئے شیڈول سے متعلق بھی اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق طیارے کو فنی خرابی کے باعث اڑان سے روک دیا گیا، اسپیئرپارٹس کی تبدیلی ‏کے بعد جہاز پاکستان کیلئے اڑان بھرے گا۔

اس سے قبل 23 اپریل کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کر ‏دی تھیں۔

پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ہے، 16 ‏رکنی کاک پٹ اور کیبن کریو نے ہفتے کو کینیڈا سے پاکستان روانہ ہونا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں