لاہور میں طوفانی بارش کے سبب پی آئی اے کا طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکا اور بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پروازپی کے 248 سعودی شہر دمام سے لاہور آرہی تھی، طوفانی بارش کے باعث طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکا جس کے بعد پرواز کا رخ ملتان موڑتے وقت بارش کے سبب پرواز نے بھارتی فضائی حدود استعمال کیا۔
لاہور میں طوفانی بارش، پی آئی اے پرواز کا بھارتی فضائی حدود کا استعمال#ARYNews #PIA pic.twitter.com/TSO8h9hruc
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) May 4, 2023
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے پرواز کے کپتان نے بھارتی سی اے اے کو صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی سی اے اے نے طیارے کو اپنی حدود کے استعمال کی اجازت دی۔
ذرائع نے بتایا کہ پرواز کو ملتان کی طرف موڑنے کیلئے بھارتی شہر فیروز پور تک جانا پڑا، لاہور جانے والی پی آئی اےکی پرواز کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔