The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں، پرویز رشید

لاہور: وزیراطلاعات پرویز رشید نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کوناکام قراردےدیا، کہتےہیں ملازمین کی شہادت کےبعدحالات تبدیل ہوئے۔ قاتلوں کو قانون کے کہٹرے میں لاکردم لیں گے۔

لاہورمیں پانچ روزہ عالمی کتب میلے کے افتتاح کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں موجود کچھ عناصرحکومت سے تصادم چاہ رہے ہیں۔

پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اورحکومت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنا کردم لے گی۔

وزیراطلاعات پرویزرشید اپنے موقف پرڈٹ گئے ہیں کہتے ہیں نجکاری ہر صورت میں کی جائے گی اگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا تو حکومت اس میں تھوڑا وقفہ دے دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لازمی سروس ایکٹ ذوالفقار علی بھٹوکا بنایا ہوا قانون ہے اگر مسلم لیگ ن کی حکومت اسے استعمال کررہی ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب ڈیڑھ سال ضائع کرنےکاعوام کو حساب دیں، ان کو دوسرے دھرنےسے بھی کچھ نہیں ملنےوالا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں