ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پی آئی اے تنازع: آج کون کون سی پروازیں منسوخ ہوئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 نومبر 2025): قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے چھٹے روز بھی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کا تنازع طول اختیار کر گیا ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تنازع کے چھٹے روز بھی پی آئی اے کا آپریشن متاثر ہوا اور شام پانچ بجے تک اندرون و بیرون ملک کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انجینئرنگ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی اور تاخیر طیاروں کی فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی۔

آج جو پروازیں منسوخ ہوئیں، ان میں ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی، فیصل آباد سے دبئی، پشاور سے دبئی، دبئی سے فیصل آباد کی پروازیں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ گلگت اور اسلام آباد کی آنے اور جانے والی پروازوں سمیت اسکردو، اسلام آباد کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

جو 18 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ان میں اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ قومی ایئرلائن کی ملکی وبین الاقوامی 18 پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انجینئرز اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، کروڑوں کا نقصان جاری

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں