تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

پی آئی اے کی ترکی کیلیے پروازوں کا آغاز

کراچی: قومی ایئرلائن کی ترکی کے لیے پروازوں کا آغاز ہو گیا۔ پی آئی اے کی افتتاحی پرواز استنبول پہنچ گئی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز PK707 بوئنگ 777 نے لاہور سے استنبول کی افتتاحی پرواز کی ہے۔ پی آئی اے لاہور سے استنبول کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی جس میں ترکش ایئرلائنز کی جانب سے امریکا اور برطانیہ/یورپ کے لیے کنیکٹنگ پروازیں چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے کی ٹیم اور مسافروں کے استقبال کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی ای او ترکش ایئرلائن نے کہا کہ پاکستان اورپی آئی اےکےلوگ ہمارےبھائی ہیں ہم سےجوبھی ہوسکاہم پی آئی اےکی ترقی کیلئے کریں گے۔

پی آئی اےاور ترکش ایئرلائن کے درمیان مختلف معاہدوں کوحتمی شکل دی گئی۔ مسافروں نے پی آئی اے کی خدمات کے معیار کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پاکستان سے ترکی کے لیے پی آئی اے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان اور ترکی کے مابین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے استنبول کا آپریشن شروع کر رہا ہے پی آئی اے 14نومبر سے پاکستان سے ترکی کیلئے ہفتہ وار 6 پروازیں چلائےگا۔

یورپ جانے والےمسافر استنبول سے پی آئی اے اور ترکش ایئر معاہدےکے تحت سفر کر سکیں گے۔ سعدرفیق نے کہا کہ معاہدے کے تحت مسافر استنبول سے 28 شہروں تک رہائی حاصل کرسکیں گے ابتدائی طور پر اسلام آباد سے 4، لاہور سے 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں