The news is by your side.

Advertisement

اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری : پی آئی اے کا کرایوں میں زبردست کمی کااعلان

کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کااعلان کردیا گیا، ،ترجمان نے کہا پر کشش کرایوں سے لوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نیا پیکج متعارف کرادیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ
20کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ 7400روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ13500کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا 35 کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ8400روپے اور دو طرفہ کرایہ 15000روپے ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پر کشش کرایوں سےلوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے ، اندرون ملک کرائےفوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

یاد رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کیا تھا ، پیکج کے تحت کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فیصد رعایت دی گئی تھی۔

پی آئی اے کی جانب سے سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیاتھا اور 73 ویں یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جاسکتے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں