بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

خاتون کو ہراساں کرنے پر پی آئی اے جنرل منیجر ملازمت سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کی خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر محتسب اعلیٰ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اہم فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے جنرل منیجر (جی ایم) کو ایک خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خاتون ملازمہ عالیہ ظفر کی شکایت پر محتسب اعلیٰ نے جی ایم پی آئی اے سیکورٹی امجد کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔

محتسب اعلیٰ نے پی آئی اے کی خاتون ملازمہ کی شکایت پر کیس سننے کے بعد جی ایم پی آئی اے امجد کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

محتسب اعلی احسان جتوئی نے درخواست پر شواہد جانچنے کے بعد جی ایم پی آئی اے امجد کو برطرفی کا فیصلہ دیا، مذکورہ خاتون ملازم عالیہ
ظفر پی آئی اے شعبہ ویجلنس اینڈ سیکورٹی میں تعینات تھی۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے کہا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ قومی ائیر لائن کی کسی بھی خواتین ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کی شکایات پر فوری کا ازالہ کرے گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں