کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سے رضاکارانہ ریٹارمنٹ لینے والے ملازمین کیلئےخوشخبری ہے کہ وی ایس ایس حاصل کرنے والے ملازمین کی مراعات بحال کرنے کا عدالتی حکم آ گیا۔
عدالتی حکم کے مطابق وی ایس ایس کےحامل ملازمین کی ایئرٹکٹ بحال کی جائیں اور وی ایس ایس والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ والی مراعات دی جائیں۔
عدالتی فیصلے میں افسران و ملازمین کو بقایاجات کی مد میں روکی گئی3 تا 6 ماہ کی تنخواہ ادائیگی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کارڈ اور گروپ انشورنس2 ماہ کے اندر ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ وی او ایس حاصل کرنے والے افسران اور ملازمین نےانتظامیہ کی پالیسیوں کیخلاف ہائیکورٹ سے رحوع کیا تھا۔