جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پی آئی اے نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے شعبہ ٹی جی ایس ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ ڈویژن نے جی ایچ او سی گرائونڈ ہینڈلنگ آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی فضائی کمپنی شعبہ ٹی جی ایس ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ ڈویژن نے سول ایوی ایشن پاکستان سے جی ایچ او سی گرائونڈ ہینڈلنگ آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ سرٹیفیکیشن سے پی آئی اے کو آپریٹر کی حیثیت سے دوسرے غیر ملکی کیریئر کو بھی اپنی خدمات کی پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر لائنز ہیڈ آفس میں سی ای او پی آئی اے ، ایئر مارشل ارشد ملک کو یہ سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

ترجمان نے نمائندہ اے آر وائی کو بتایا کہ پی آئی اے کو سرٹیفیکیشن کی منظوری ٹی جی ایس کے اس امر کی ضامن ہے کہ پی ائی اے اعلی بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہے۔

پی آئی اے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ میں دیگر ایئر لائنز کو گراؤنڈ ہینڈلنگ خدمات مہیا کرنے کے تمام تر آلات اور مہارت حاصل ہے اور وہ ایئر لائن کے لئے اضافی آمدنی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا کہنا تھا کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے جنرل منیجر آغا سمیع کی سربراہی میں ٹی جی ایس ٹیم کو اس سلسلے میں مبارکباد پیش کی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں