کراچی : مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے ریاض کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ مسافروں اور فلائٹ عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے تمام متعلقہ مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے سے قبل پی آئی اے کے کال سینٹر یا آفیشل ذرائع سے اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال لازمی معلوم کر لیں۔
FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق حالات معمول پر آتے ہی ریاض کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ریاض اور ابہا ایئرپورٹ پر گزشتہ روز حملوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک پاکستانی سمیت 28 زخمی ہوئے تھے۔


