جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر ہوا بازی چوہدری غلام سرور خان نے قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید ظاہر کر دی۔

چوہدری غلام سرور نے کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الااقوامی ہوا بازی کی تنظیم اکائو کی آڈٹ ٹیم نے کام کا آغاز کر دیا ہے، امید ہے سی اے اے سمیت پی آئی اے کے حوالے سے اعتراضات کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی آمد سے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں پر عائد ہابندی کے خاتمی میں مدد ملے گی۔

وزیر کا کہنا تھا کہ برطانوی وفد پاکستانی ایئرپورٹس پر موجود سیکیوریٹی انتظامات اور طریقہ کار کے حوالے سے اپنی کلیئرنس رپورٹ مرتب کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری غلام سرور نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تعیناتی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایوی ایشن پالیسی پر نظر ثانی سے خلیجی ایئر لائنز کو دیئے گئے حقوق کو منصفانہ بنایا جائے گا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں