جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

پی آئی اے نے بڑی پابندی عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 جون 2026): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے فضائی میزبانوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں (ایئر ہوسٹس) کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فضائی میزبانوں کے پرسنل لگیج میں سگریٹ، سگار اور تمباکو لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پروازوں، ہوٹل قیام اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئی پابندی سے عادی سگریٹ نوش کریو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے عملے کو نئی پالیسی پر لازمی عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی پر کریو کو فوری معطل اور انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کسٹمز قوانین کے مطابق کریو کو مخصوص تعداد میں سگریٹ رکھنے کی اجازت ہے۔

پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز کو کتنا منافع اور نقصان ہوا؟

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں