The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کا پالپا کے جنرل سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) نے پائلٹس کی تنظیم پالپا کے جنرل سیکرٹری کو پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈیپاٹمنٹ نے پالپا کے جنرل سیکٹری عمران ناریجو کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران ناریجو نے پی آئی اےپائلٹس کو ہڑتال پر جانے کی ہدایت کی تھی، اپریل میں پائلٹ کے ہڑتال پر جانے سے پی آئی اے کو نقصان پہنچا۔

ایمپلائز ڈسلپنری پالسی 2019 کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے، پالیسی کے تحت دوسروں کو ہڑتال پر جانے یا گو سلو کی ہدایت پرسخت ایکشن کا قانون موجود ہے۔

پالیسی کے تحت ایسے اقدامات کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جاتی ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر شو کاز کا خود آکر کر جواب دیں اگر مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا تو قانون کے تحت انتظامیہ ایکشن کرنے کا حق رکھتی ہے۔

کپتان عمران نارینجو کو 30 جون تک جواب دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں