The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کا آئی ٹی افسرفراڈ کے الزام میں گرفتار

کراچی: قومی ایئرلائن میں مالی بے ضابطگیوں میں آئی ٹی افسر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیاہے، کاروائی بارہ ملین روپے کا فراڈ آشکارہونے پرعمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی آفیسرکامران نے ورچوئل ایجنٹ کی مد میں اندرون ملک جانیوالی پروازوں کی ٹکٹوں کی نیٹ کے ذریعے خرید و فروخت کی گئی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق بارہ ملین روپے کا فراڈ اکتوبردو ہزار چودہ سے اگست دوہزار پندرہ کے درمیان کیا گیاہے، انکشاف ہونے پرٹریول ایجنٹ کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کی گئی تو یہ بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پی آئی اے میں ہونیوالی بدعنوانیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہے تحقیقات کے دوران ٹکٹوں کے فراڈ کا اسکینڈل سامنے آنے پرآئی ٹی آفیسر کو حراست میں لیا گیا ہے اوراس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں