ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پی آئی اے کا لاہور سے لندن فلائٹس شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (08 جنوری 2026): پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے لندن فضائی آپریشن بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے لندن پروازوں کا 6 سال کے وقفے کے بعد آغاز کیا جا رہا ہے، اور اس سلسلے کی پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔

لاہور سے لندن جانے والی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی، لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے، ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 07 ہو جائے گی۔

دو مسافروں کی وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام

پابندی سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کے آغاز کا اعلان کر چکی ہے، اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں