جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا ، مسقط کے لیے باقاعدہ پروازیں رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کے لیے باقاعدہ پروازیں رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہوں گی۔

پہلی پرواز لاہور سے 29 اکتوبر جبکہ اسلام آباد سے 30 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ دونوں روٹس پر پروازیں ایئربس 320 کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے روٹس کے آغاز سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ اور مسافروں کو سفری سہولتوں میں بہتری حاصل ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے گزشتہ چند ماہ میں مالی و انتظامی چیلنجز کے باوجود اپنے فضائی نیٹ ورک کو وسعت دینے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

مسقط کے لیے نیا روٹ پی آئی اے کی بحالی اور ترقیاتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے اور اس سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں