منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

پی آئی اے کو غیر ملکی حکومت کو فروخت کرنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کو غیر ملکی حکومت کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، پی آئی اے کو قطر یا ابوظبی کو فروخت کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بلیوورلڈ کنسورشیم کی بولی کو کینسل ہونے کے بعد قومی ایئرلائن کو غیرملکی حکومت کو فروخت کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کو قطر یا ابوظبی کو فروخت کیا جائے گا، اس سلسلے میں قطر یا ابوظبی سے تیس نومبرتک اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

پی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت فروخت کیاجائےگا، تاہم بیشترشرائط و ضوابط پہلے سے طے ہیں۔

غیرملکی حکومت کو پی آئی اے کے کتنے حصص فروخت کیے جائیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں
ہوسکا۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے کی نجکاری، اتنی کم بولی لگنے کی کیا وجوہات ہیں؟

خیال رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے 60فیصد حصص کے لیے حکومت کی مقرر کردہ 85 ارب روپے کی کم سے کم سرکاری قیمت کے مقابلے میں صرف دس ارب روپے کی واحد بولی موصول ہوئی تھی۔

جمع کرائی بولی کا 60 فیصد شیئر صرف12 فیصد بنتا ہے، بولی دہندہ کو سرکاری قیمت میں خریدنے کیلئے 30 منٹ کا مزید وقت دیا گیا تاہم بولی دہندہ نے اپنی رقم بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے 10 ارب سے زیادہ کا ریٹ نہیں دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں