اسلام آباد (15 جنوری 2026): پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد اب اس میں نئی تعیناتیوں سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد اب اس میں نئی تعیناتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں نیا سربراہ (سی ای او) تعینات کیا جائے گا جب کہ سینئر منیجمنٹ عہدوں پر بھی موزوں افراد کی تعیناتی کی جائے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کنسورشیم نے سی ای او کے لیے پروفیشنل پاکستانی یا پھر غیر ملکی لگانے پر کام تیز کر دیا۔ جب کہ موجودہ سی ای او کو پی آئی اے میں ایڈوائزر کا عہدہ دیے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


