The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کی بہتری کے لیے ایک اور بڑا اقدام

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرریاں کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومتی احکامات پر پی آئی اے نے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرریاں کیں، اس حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

زیلف منیر، بیرسٹر زاہد، فخرالدین جی ابراہیم، سابق سیکریٹری ایوی ایشن  محمد علی گردیزی، معروف پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر جاوید غنی، بینکار عاطف اسلم باجوہ، اسلم آر خان کو نیا بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔

علاوہ ازیں   سیکریٹری ایوی ایشن اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو بھی بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کے بورڈ ممبران کی تقرری کی تھی جن کو اب باضابطہ طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرنا لازم ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی بہتری کے لیے بہت سارے اقدامات کیے جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں