The news is by your side.

Advertisement

یورپ کیلئے پروازوں پر پابندی، پی آئی اے کا فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی : پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پروازوں پر 6ماہ پابندی کے فیصلےکیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے پروازوں پر 6ماہ پابندی عائد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سی اےاےسیفٹی اینڈکوالٹی مینجمنٹ سسٹم کےایاسافیصلےکاانتظارکیاجائے گا ، ایاسا اورایاٹاآڈٹ اہلکاروں نےسی اے اے پربھی آڈٹ اعتراضات کر رکھے ہیں، اعتراضات میں پائلٹس کولائسنسزاجراکےطریقہ کار،متعلقہ حکام کی اہلیت بھی شامل ہیں جبکہ بطور ریگولیٹری طیاروں کے سیفٹی اقدامات اور سرٹیفکٹس اجرا پر بھی اعتراضات موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کے بطور ریگولیٹرکلیئرنس کے بغیر اپیل پر فیصلہ خلاف آنے کا امکان ہے، اپیل مستر دہونے پر معطلی کے بجائے پروازوں کو بین کئے جانے کاخدشہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کیلئے اپیل مناسب وقت پردائر کرے گی ، پی آئی اے نے اپیل سے متعلق تیاری مکمل کر رکھی ہے۔

یاد رہے پروازوں پرپابندی یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نےجولائی میں عائدکی تھی، پی آئی اے کو پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا موقع دیا گیا تھا، مشتبہ لائسنسز ،ایاسا آڈٹ اعتراضات دورنہ کرنے پر پابندی عائدکی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں