کراچی: یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو زبردست خوشخبری سنادی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم تا 14 اگست کے درمیان بکنگ پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔
- Advertisement -
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں پر 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان لازمی سفر کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے مختلف مواقعوں پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی پی آئی اے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔