بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

نئی دہلی: پی آئی اے کے آفس پر انتہا پسندوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسندوں نے پی آئی اے کے دفتر پر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر انتہا پسندوں نے حملہ کردیا اور درجنوں انتہاپسند پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہوئے دفترمیں گھس گئے اورتوڑپھوڑ شروع کردی، ریزرویشن کاونٹر کے شیشے بھی توڑ دئیے ، پاکستان مخالف انتہاپسند کافی دیر دفترمیں موجود رہے اور عملے کو حراساں کیا۔

پولیس کی آمد کے باوجود انتہا پسند عمارت کے باہر کھڑے ہوکر نعرے لگاتے رہے لیکن پولیس نے کسی کوگرفتار نہیں کیا۔

- Advertisement -

پی آئی اے کے انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کردی ہے، حملہ آوروں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے۔

دلی کے علاقے بارہ کھمبا کی عمارت میں پی آئی اے کا دفترواقع ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے واقعے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے، بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کایہ پہلا واقعہ نہیں، اگست دوہزار تیرہ میں بھی انتہا پسند پاکستانی ہوائی کمپنی کے دفتر کو نشانہ بناچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں