ریاض: سعودی عرب کے شہر دمام میں پی آئی اے کے آفس سے نامعلوم افراد ہزاروں ریال لوٹ کر فرارہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے دمام میں واقع پی آئی اے کے دفتر کے عقبی دروازے سے داخل ہوکرتجوری کے تالے توڑ کرہزاروں ریال لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے دمام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
- Advertisement -
پولیس نے چوری کی تحقیقات شروع کردی ہیں اوراس سلسلے میں پی آئی اے کے ملازمین سے تفتیش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اورتاحال اس واقعے کی اطلاع پی آئی اے ہیڈ آفس کو نہیں کی گئی ہے۔