The news is by your side.

Advertisement

اربوں روپے خسارے سے دوچار قومی ایئرلائن کے افسران کی شاہ خرچیاں

کراچی : اربوں روپے خسارے سے دوچار قومی ایئرلائن کے افسران کی شاہ خرچیاں اپنے عروج پر ہے، بیرو ن ملک دوروں کے علاوہ اندرون ملک دفتری کام کے امور کے سلسلے میں مختلف شہر جانے پر بھی لاکھوں ڈالر وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے چیف انفارمیشن آفیسر چوہدری محمد اظہر نے او سی ایس کی مد میں 13لاکھ ڈالر سالانہ وصول کئے، بیرون اور اندرون ملک دوروں کی مد میں پی آئی اے نے مذکورہ افسر کو 13کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔

پی آئی اے کے بورڈ ممبران اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بھی چیف انفارمیشن آفسر کی تعیناتی پر اپنی برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مذکورہ افسر 12لاکھ روپے تنخواہ کے علاوہ پی آئی اے سے دیگر مراعات بھی وصول کررہا ہے، پی آئی اے کا خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے ملازمین اور کپتانوں کو پوری تنخواہ کے نصف حصہ ادا کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں جن میں فیول کمپنیاں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی شامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں