پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پی آئی اے افسران نے اپنی تنخواہوں میں کمی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں آپریشن بند ہونے کے باعث مالی مشکلات کا شکار پی آئی اے کے افسران نے تنخواہ میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ارشد ملک کی جانب سے رضاکارانہ طور پر تنخواہ میں 20 فیصد کمی کے اعلان کے بعد افسران نے بھی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

ڈیپارٹمنٹ چیف آفیسرز نے 20 فیصد اور جنرل مینیجرز نے 15 فیصد رضاکارانہ کمی کا اعلان کیا ہے جب کہ ڈپٹی جنرل مینیجرز نے 10 فیصد اور مینیجرز نے 8 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ افسران کی جانب سے اس فیصلہ سے مشکل وقت میں ائر لائن پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریش معطل ہے اور سول ایوی ایشن نے ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹرز، جنرل ڈیوٹی والے ملازمین 6گھنٹے کام کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی اےاے ملازمین صبح 10سے شام 4 بجےتک ڈیوٹی انجام دیں گے، جمعہ کوصبح 10بجےتا دوپہر ایک بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد تمام علاقائی پروازیں بھی منسوخ کردی تھیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں