The news is by your side.

Advertisement

سعودی عدالت کے حکم پرپی آئی اے کا سعودی عرب میں آپریشن خطرے میں پڑگیا

ریاض: سعودی عدالت نے پی آئی اے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ایئر لائن کو فی الفور 1.3 ملین ریال کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا، عدم ادائیگی کی صورت میں سعودی عرب میں پی آئی اے کا آپریشن بندکردیا۔

ذرائع کے مطابق 2011 میں پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹراعجازمظہر نے 20 ملین ریال میں کرائے پر بلڈنگ حاصل کی تھی کہ پروازوں کی تاخیرپرحاجیوں کو اس بلڈنگ میں ٹھہرایا جائے گا۔

سعودی حکومت کی مداخلت پرایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کی جانب سے حاجی کیمپ بنانے والی بلڈنگ کا کرایہ نامہ منسوخ کردیا گیا جس پربلڈنگ کے مالک نے کرائے کی رقم طلب کرلی۔

پی آئی اے کی جانب سے عدم ادائیگی کی بنا پربلڈنگ کے مالک نے قومی ایئر لائن کے خلاف سعودی عرب کی عدالت میں کیس دائر کردیا تھا جس پر عدالت نے بلڈنگ کے مالک کو 1.3 ملین ریال ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

پی آئی اے نے قاضی کی عدالت میں اپیل دائر کی کہ مالی بحران سبب ادائیگی نہیں کرسکتے تاہم سعودی عرب کی عدالت نے پی آئی اے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فوری ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر فی الفور ادائیگی نا کی گئی تو سعودی عرب میں پی آئی اے کا آپریشن بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں