کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کو 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ، جس کے بعد پی ایس او نے پی آئی اے کی پروازوں کو ایندھن فراہمی شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی کا معاملے پر پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کو 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔
جس کے بعد پی ایس اونے پی آئی اے کے اہم روٹس کیلئے جانیوالی پروازوں کو ایندھن فراہمی شروع کردی، پی آئی اے نے یہ رقم یومیہ ادائیگی کی مد میں ادا کی ہے۔
گذشتہ روز پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی تھی ، جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں۔
پی ایس او کی جانب سے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کیے جانے پر کراچی، لاہور، اسلام آباد کی 20 پروازیں منسوخ ہوگئیں، ایندھن کی عدم فراہمی سے اندرون، بیرون ملک کئی پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہیں۔