The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کے پہلے طیارے کی کلراسکیم کی تبدیلی کا کام مکمل

کراچی : پی آئی اے کے پہلے طیارے کی دم اور کلر اسکیم کی تبدیلی کا کام مکمل ہوگیا، کلر اسکیم اوردم کی تبدیلی کے ساتھ ائر بس 320 طیارہ کی کامیاب آزمائشی پرواز کی گئی،  سپریم کورٹ نے جہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی کے ضمن میں طیارے کی دم اورانجنز پر پاکستان کے قومی نشان مارخور کی تصاویر لگائی گئی ہیں، طیارے کے باہر دونوں جانب اردو اور انگریزی میں پی آئی اے کے علاوہ پاکستانی پرچم بھی پینٹ کیا گیا ہے۔

بی ایل یو رجسٹریشن کا حامل ائر بس طیارہ تبدیلی پراجیکٹ کے لئے مختص طیاروں میں سے ایک ہے، تبدیلی کے ابتدائی پراجیکٹ میں بوئنگ 777 اور ائر بس طیاروں کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے پی آئی اے کوطیاروں سے قومی پرچم ہٹانے سے روک دیا

مذکورہ طیارہ کی دم اور کلر اسکیم کی تبدیلی کا کام کر اچی انجینئرنگ میں غیر ملکی ٹیم نے مکمل کیا، ذرائع کے طابق پہلے طیارے کی کلر اور دم کی تبدیلی کے حوالے سے ٹیم کو 50 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے جہاز کی دم پر قومی پرچم ہٹا کر مارخور کا اسٹیکر، پچاس ہزار ڈالر کے اخراجات

واضح رہے کہ پی آئی اے طیاروں کی دم میں تبدیلی کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی انتظامیہ سے وضاحت طلب کر رکھی ہے، ایم ڈی پی آئی اے مشرف رسول نے عدالت عظمیٰ کو بتایا ہےکہ اب تک صرف ایک طیارے کوہی پینٹ کیا گیا ہے، بقیہ طیاروں کو رنگ نہیں کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں